پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سےزائد ہو گئی 

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سےزائد ہو ...
پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سےزائد ہو گئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت (این ایچ آئی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناکے13 ہزار644 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے  435 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 3.19 فیصد رہی ،گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی لیکن ،قومی ادارہ برائے صحت کےمطابق کورونا میں مبتلا 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -