پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی کی تفصیلات مانگ لیں

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی کی تفصیلات مانگ ...
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی کی تفصیلات مانگ لیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواالیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں،پی ٹی آئی   خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شکایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کردیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لیے بغیر اجازت ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

خط میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے اورکتنے ووٹرز کی درخواست پر ووٹ منتقل کیے۔

خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -