”عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے جانے کے بعد رابطہ ختم کر دیا ہے “رمیز راجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ جانے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پریس کانفرنس میں صحافی کے عمران خان سے متعلق سوال پرانکشاف کیا کہ عمران خان نے ان سے رابطہ ختم کردیا۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں بلکہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے۔ جیسے ہی وہ گئے میرا رابطہ آف ہوگیا۔انہوں نے کردیا۔جب رمیز راجا سے پوچھا گیا کہ کیا بلاک کردیا تو چیئرمین پی سی بی نے اثبات میں سرہلایا اورمسکرا دئیے۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔رمیز راجا عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اورانہیں عمران خان نے ہی پی سی بی کا چیئرمین مقررکیا تھا تاہم رمیز راجا شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی بطور چیئرمین پی سی بی فرائض انجام دے رہے ہیں۔