کراچی بلدیاتی انتخابات، 14 ہزار 728 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور

کراچی بلدیاتی انتخابات، 14 ہزار 728 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور
کراچی بلدیاتی انتخابات، 14 ہزار 728 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے لوکل باڈی الیکشن کیلئےکراچی میں 1476 بلدیاتی نشستوں کیلئے14 ہزار 728 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 16ہزار 931امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 14ہزار 728امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے جبکہ 2203 کےمستردہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ 24 جولائی کوہوگی جبکہ انتخابی شیڈول کےمطابق 25 جون تک اپیلوں پرفیصلےہوں گےاور 27 جون کوامیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -