پولیس اہلکار نے مبینہ طو رپر ساتھی خاتون اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس اہلکار نے مبینہ طو رپر ساتھی خاتون اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس اہلکار نے مبینہ طو رپر ساتھی خاتون اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

ہالا(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہالا میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر ساتھی خاتون اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،لیڈی پولیس اہلکار کے مطابق ملزم نے ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ہالا پولیس سٹیشن میں خاتون پولیس اہلکار یاسمین مگسی نے درخواست دی کہ ساتھی اہلکار یوسف بلال نے انہیں رات کے وقت گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور اسے ہالہ بابن نوح کے ایک مقام پر لے گیااور اسے نشہ آور چیز پل اکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور ساتھ میں ویڈیو بھی بنائی اور پھر مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

ہالا پولیس نے ملزم کیخلاف پی پی سی کی دفعہ 336، 337، 356 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے اور ملزم بلال کو گرفتار کر کے پولیس ریمانڈ کے لیے عدالت بھیج دیا ہے ،پولیس نے لیڈی پولیس اہلکار کو بھی اس کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -