منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

 منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
 منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں جسٹس نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی جس میں رانا ثناء اللہ کے وکیل نے درخواست جمع کرائی کہ راناثنااللہ قومی اسمبلی بجٹ سیشن میں مصروف ہیں جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -