کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کر دی

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کر ...
کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پرچم لگانے پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے شارع فیصل پر بینرز اور پارٹی پرچم لگانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

نجی ٹی  وی "جیونیوز "کے مطابق میونسپل کمشنر  افضل زیدی کی جانب سے شارع فیصل پر لگے سیاسی و مذہبی جماعت کے بینر ز، پرچم اور غیر ضروری اشتہارات ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،

میونسپل کمشنر کے حکم کے مطابق شارع فیصل مرکزی شاہراہ ہے جو کاروباری مراکز اور مختلف حصوں کو جانے والی شاہراہوں سے جوڑتی ہے، اب سے شہر کی اہم شاہراہ پر کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو پرچم یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ احکامات کے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میونسپل کمشنر کے احکامات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شارع فیصل پر لگے تمام بینرز اور پرچم ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔