بھارت میں گٹر میں تیرتے ہوئے ڈبوں سے 7 نومولود ’بچیوں‘ کی لاشیں بر آمد

بھارت میں گٹر میں تیرتے ہوئے ڈبوں سے 7 نومولود ’بچیوں‘ کی لاشیں بر آمد
بھارت میں گٹر میں تیرتے ہوئے ڈبوں سے 7 نومولود ’بچیوں‘ کی لاشیں بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلورو (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں گٹر میں تیرتے ڈبوں سے 7 نومولود ’بچیوں‘ کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق موڈلگی بس سٹینڈ کے قریب شہریوں نے گٹر میں تیرتے مشکوک ڈبوں کی اطلاع پولیس کو دی، اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر جب ڈبوں کو کھول کر دیکھا تو اُن میں 7 نومولود بچے مردہ حالت میں تھے۔واقعہ کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرتے ہوئے نومولود لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائےگا اور شناخت کے بعد والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق   دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہیش کونی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بظاہر اسقاط حمل قرار دیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ والدین نے  نومولود بچوں کی جنسی شناخت ظاہر ہونے کی صورت میں حمل ضائع کیا اور لاشیں ڈبوں میں کر کے گٹر میں پھینکی۔

تفتیشی ماہرین نے معاملے کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے ڈبوں اور ہسپتال سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی شروع کردی ہے،افسران کا ماننا ہے کہ کارروائی کسی ایک ہی ہسپتال یا کلینک میں کی گئی ہے۔