بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر نے اہلیہ اور پہلی بچیوں پر حملہ کردیا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شوہر نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر اہلیہ اور بچوں کو قینچی کے وار کرکے زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق فیصل آباد میں ملزم نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی اور 4بچوں کو قینچی کے وارکر کے زخمی کر دیا، ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔