اپنی شادی کی تقریب میں نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی، نیتو کپور کا انکشاف

اپنی شادی کی تقریب میں نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی، نیتو کپور کا انکشاف
اپنی شادی کی تقریب میں نشے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھی، نیتو کپور کا انکشاف

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ وہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس کی وجہ  سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

بھارتی ویب سائٹ "بالی ووڈ شادی ڈاٹ کام "کے مطابق نیتو کپور نے اپنی شادی والے دن کی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے رشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی تذکرہ کیا،نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے,جنہیں دیکھ کر ہم گھبرا گئے تھے اور خود کو پر سکون کرنے کیلئے شراب پی لی تھی اور جب پھیرے لے رہی تھی اس وقت نشے کی حالت میں تھی اور پھر اچانک میں بیہوش ہو گئی تھی، نیتو کپور نے مزید بتایا کہ رشی کپور کی بھی حالت مجھ سے مختلف نہیں تھی اور وہ گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے بیہوش ہو گئے تھے۔ 

نیتو کپور کے مطابق شادی میں کئی ایسے لوگ بھی آ گئے تھے جنہیں ہم نے بلایا بھی نہیں تھا، اس کے علاوہ کئی جیب کترے شادی میں گھسے جو کہ بالکل تیار تھے، ہمیں لگا وہ مہمان ہیں اور انہوں نے ہمیں تحائف بھی دیئے جب ہم نے ان تحفوں کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی لیکن ساتھ ہی عجیب سا محسوس ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -تفریح -