لاہور کے معروف کاروباری مرکز میں لاکھوں روپے کی چوری، ملزم فرار

لاہور کے معروف کاروباری مرکز میں لاکھوں روپے کی چوری، ملزم فرار
لاہور کے معروف کاروباری مرکز میں لاکھوں روپے کی چوری، ملزم فرار

  

لاہور( ویب ڈیسک) نامعلوم چورتھانہ مستی گیٹ کی حدود میں واقع معروف کاروباری مرکز عمیر سنٹر میں ریڈی میڈگارمنٹس کی دکان سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہو گیا،  واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں چور کی آسانی سے شناخت کی جاسکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عمیر سنٹر میں تاجر ظفر اقبال کی دکان پرملازم محمد شیراز موجود تھا، جو  کچھ دیر کے لیے ساتھ والی دکان پر گیا ،اسی دوران ایک نوجوان دکان میں داخل ہوا اور دراز کھول کر نقدی   نکال کر فرار ہو گیا۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ اس نے کسی کو پیسے دینے کے لیے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ ایک ہی جگہ جمع کر کے رکھے تھے جسے چوری کر لیا گیا ہے۔

تھانہ مستی گیٹ میں محمد شیراز کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -