درخت کیوں کاٹے؟ بھارتی محکمہ جنگلات نے ریلوے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا 

درخت کیوں کاٹے؟ بھارتی محکمہ جنگلات نے ریلوے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا 
درخت کیوں کاٹے؟ بھارتی محکمہ جنگلات نے ریلوے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے محکمہ جنگلات نے دوارکا میں ریلوے لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر غیر طور قانونی طریقے سے 990 درخت گرانے پر 5.9 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے جنوری میں مقامی افراد کی شکایات موصول ہونے کے بعد انکوائری کا آغاز کیا تاہم ریلوے لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے الزامات کو مسترد کر دیا، بہر حال فورسٹ کی ٹیم نے علاقے میں کھدائی کا کام کیا جہاں سے 0.6 ہیکٹر کے علاقے میں سے 150 درخت کاٹنے کے شواہد سامنے آئے ، حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ چا ہیکٹر کے علاقے میں سے 990 درخت کاٹے گئے جس کا اندازہ سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر سے لگایا گیا ۔

محکمہ جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر نے آر ایل ڈی اے کو حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 جون تک 5.9 کروڑ روپے بطور جرمانہ جمع کروانے کا کہا گیاہے بصورت دیگر متعلقہ حکام کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا ۔

مزید :

بین الاقوامی -