اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جار ی کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جار ی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جار ی کر دیاہے ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو امریکی ویزا فراہم کیا جائے اور دفتر خارجہ یقینی بنائے کہ عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی کو امریکا کا ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے اورامریکا میں ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا، دفترخارجہ کے افسر کو عافیہ صدیقی کے خاندان کو اپنا رابطہ نمبر دینے کا حکم بھی دیا گیا۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر وزارت خارجہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی فیملی کو ویز ادلانے میں پوری کوشش کرینگے لیکن اس بات کا حتمی فیصلہ امریکی حکومت نے کرنا ہے کہ ویزا جاری کیا جائےیا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکور ٹ میں ڈاکٹر عافیہ  صدیقی کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزارت خارجہ کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمجھتی ہیں کہ ان کا خاندان زندہ نہیں ہے ، قونصل جنرل نےفیڈرل میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سنٹر کی وارڈن کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کال نہیں کرنا چاہیں تو زبردستی نہیں کرسکتے۔