پنجاب میں پھر تبادلوں کا ریلہ ، 46 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں پھر تبادلوں کا ریلہ ، 46 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
پنجاب میں پھر تبادلوں کا ریلہ ، 46 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

  

لاہور ( جاوید اقبال سے ) حکومت پنجاب نے 46 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ،تبدیل کئے جانے والوں میں سے 18افسروں کو افسر بکار خاص بنانے کے علاوہ 28 افسروں کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔نئے تعینات کئے جانے والوں میں 7 انڈر ٹریننگ افسران بھی شامل ہیں۔افسر بکا ر خاص بنائے جانے والوں میں خرم مختار بھنگو اسسٹنٹ کمشنر بھلوال،زوہین احمد انجم اسسٹنٹ کمشنرحضرو،عثمان سکندر اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ، رانا امجد محمود اسسٹنٹ کمشنروزیر آباد( حج کی چھٹی پر)،کامران صغیراسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیپ کے نام شامل ہیں۔مبارک علی رضا اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ،وسیم حسن اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی،راجہ محمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر اٹک،رضوان اشرف اسسٹنٹ کمشنرپپلاں ،اشتیاق اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو بھی افسر بکار خاص بنا دیاگیا۔

قمر محمود منج اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد ،مہین فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن،عمران صفدر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ،اعتزاز اسلم مارتھ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ،شگفتہ جبین اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔رانا اورنگزیب اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ،آصف حسین اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ، اورخالد مسعود اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)راولپنڈی کو بھی تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا گیا

 مس زوہا شاکر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال،تقرری کے منتظر ظہور احمد اعوان کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیاگیا ۔محمد وقاص اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن منڈی بہاﺅالدین کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر حضرو ،تقرری کے منتظر بختیار اسماعیل کواسسٹنٹ کمشنرکامونکی تعینات کر دیا۔تقرری کے منتظرمحمد ابراہیم ارباب کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد،اعجاز عبد الکریم اسسٹنٹ کمشنرپیر محل کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنرپنڈی گھیپ،تقرری کے منتظر عمر سرور کو اسسٹنٹ کمشنرپیر محل تعینات کر دیا۔کنول صابر اسسٹنٹ کمشنرلاوا کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل،تقرری کے منتظر نعمان محمود کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی،ماریہ جاوید اسسٹنٹ کمشنرجہلم کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ تعینات کر دیا۔تقرری کی منتظرمس ثمن عباس کواسسٹنٹ کمشنر اٹک،تقرری کے منتظر ساجد منیر کا اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ،تقرری کے منتظر فضائل مدثر کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کر دیا گیا۔ضیاءاللہ سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد،محمد اویس سرور سیکشن آفیسر خوراک کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کر دیا۔

شازیہ ریحان اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر جہلم،منور حسین سیکشن آفیسر سیاحت کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں،تقرری کے منتظر محمد عمران ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا تعینات کرد یا۔عادل عمر سیکشن آفیسر (کیبنٹ۔II) کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال،تقرری کے منتظرتقرری کے منتظر محمد رضوان الحق کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر قصور،فروہ بتول اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ راولپنڈی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا ۔فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ سیالکوٹ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر میلسی،عبد الباسط صدیقی اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ سرگودھاکو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا تعینات کر دیا .ندیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ملتان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ،انعم بابراسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ فیصل آباد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ،ماہم مشتاق اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ جہلم کو تبدیل کر کےاسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ تعینات کر دیا ۔

عزیر علی خان اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اور زرمینہ وزیر اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن رائیٹس اینڈ کوآرڈی نیشن ) اٹک کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا.سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -