”بالغ مسلمان خاتون ولی کی اجازت کے بغیر بھی شادی کر سکتی ہے “وفاقی شرعی عدالت کے مشیر ڈاکٹر اسلم نے واضح کر دیا 

”بالغ مسلمان خاتون ولی کی اجازت کے بغیر بھی شادی کر سکتی ہے “وفاقی شرعی ...
”بالغ مسلمان خاتون ولی کی اجازت کے بغیر بھی شادی کر سکتی ہے “وفاقی شرعی عدالت کے مشیر ڈاکٹر اسلم نے واضح کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر اور اسلامی فقہ کے معروف معلم ڈاکٹر اسلم خاکی (ایڈووکیٹ) نے کہا ہے کہ کنواری عاقلہ و بالغہ مسلمان خاتون ولی کی اجازت کے بغیر بھی شادی کرسکتی ہے۔ 
مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوغت کی عمر سے مراد طبی بلوغت نہیں بلکہ رشد کی عمر ہے، لیکن یہ اختیار کنواری لڑکی سے مطلقاً چھینا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر خاکی نے میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر زیر بحث آنے والے اس اہم فقی مسئلہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آزادی اور قیود کے حسین امترج کا مذہب ہے، وہ لڑکی کے مفاد میں آزادی اور قیود کے درمیان توازن کا راستہ نکالتا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان بھی اپنے آباﺅاجداد کے فرقہ کے عقائد اور فقہ کا پابند نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنا فرقہ تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ حتیٰ کہ ایک مخصوص فرقہ میں رہتے ہوئے دوسرے فرقہ کے مسائل پر بھی عمل کر سکتا ہے اور یہ طریقہ ہمارے اولین اسلاف کا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام ابویوسف نے فقہ حنفی میں رہتے ہوئے اپنے استاد اور فقہ حنفی کے بانی امام ابو حنیفہ کے فتاویٰ چھوڑ کر ان کے ہم عصر شام کے مشہور فقیہ امام وزاعی کے فتوﺅں پر عمل کیا۔ حکومت مصر جو عائلی قوانین میں شافعی فقہ پر عمل کرتی ہے، اب کئی مسائل میں شافعی فقہ چھوڑ کر حنفی فقہ پر عمل کرتی ہے، جس میں کنواری لڑکی کا بغیر ولی کی اجازت کے شادی کا اختیار بھی شامل ہے۔
 پاکستان کے عائلی قوانین میں حنفی فقہ کے خیار بلوغ، مفقودالخبر اور بیک وقت تین طلاق کے مسائل میں حنفی فقہ چھوڑ کر شافعی اور مالکی فقہ پر عمل کیا جاتا ہے اِسے خود حنفی علما نے بھی اختیار کیا ہے۔ ڈاکڑ خاکی نے کہا کہ مرد ہو یا عورت اسلام دونوں کو زندگی گذارنے میں اپنا ہمسفر منتخب کرنے کا اختیار دیتا ہے، اس میں کسی ولی کو اجازت نہ ہے کہ وہ ان کے اس اختیار پر قدغن لگائے۔ البتہ ریاست چھوٹی عمر کی لڑکیوں میں رشد کی عمر کی شرط لگا سکتی ہے، مثلاً 16سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کم عقل یا فاتر العقل کی شادی کے لئے ولی کی اجازت سے مشروط کیا جاسکتا ہے

مزید :

قومی -