وزیراعظم شہباز شریف کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر ...
وزیراعظم شہباز شریف کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت

  

 نوابشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی ، ملاقات میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس سے قبل کراچی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے پی ایف بیس فیصل پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں پر با ت چیت کی گئی ،ایم کیوایم کا وفد کی بھی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران متحدہ قومی مومنٹ نے گورنرسندھ کی جلد تقرری اورمعاہدے پرعملدرآمد تیزکرنے پرزور دیا، متحدہ رہنماؤں نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم نہ ہونے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -