تحریک انصاف نے نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی 

تحریک انصاف نے نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی 
تحریک انصاف نے نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے کی گئی نئی نیب ترامیم کو عدالت عظمیٰ چیلنج کردیا۔ نیب ترامیم کیخلاف درخواست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔ جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ حارث نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی، نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کا کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -