وزیر اعظم کی دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزراءکو دورہ پاکستان کی دعوت 

وزیر اعظم کی دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزراءکو دورہ پاکستان کی دعوت 
وزیر اعظم کی دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزراءکو دورہ پاکستان کی دعوت 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کا دولت مشترکہ کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزراءکو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہو ں کہ وہ آئیں اور ہمارے ملک کے حسن اور تنوع کا جائزہ لیں اور ہمیں مہمان نوازی کا موقع دیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس کے انعقاد پر "روانڈا "حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے باعث فخر ہے ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ ملکوں میں 60فیصدسے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،رکن ممالک کو نوجوانوں کی ترقی کیلئے ڈیجیٹل طریقوں کو اپنانا ہو گا،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 2023میں دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -