ایمن اور منال خان کا اپنے مرحوم والد کیلئے سالگرہ کا دل کو چھو لینے والا پیغام 

ایمن اور منال خان کا اپنے مرحوم والد کیلئے سالگرہ کا دل کو چھو لینے والا ...
ایمن اور منال خان کا اپنے مرحوم والد کیلئے سالگرہ کا دل کو چھو لینے والا پیغام 
سورس: instagram/aimankhan.official

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ادکارہ منال خان اور ایمن خان نے اپنے مرحوم والدمحترم کی سالگرہ پر اپنے والد کو یاد کرتے ایک دلی پیغال اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے اور ساتھ اپنے والد کی تصاویر بھی شیئرکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور جڑواں بچوں منال خان اور ایمن خان کو ان کے خوبصورت انداز اور شاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں، دونوں بہنوں نے اپنے مرحوم والد مبین خان کے لیے ان کی 49 ویں سالگرہ پردل کو چھونے والے نوٹ لکھے، جبکہ تھرو بیک تصویریں شیئر کیں۔ان کے والد کا انتقال 31 دسمبر 2020 کو ہوا۔ادکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی دلی خواہش لکھی کہ "میرے پیارے بابا کو 49 ویں سالگرہ مبارک ہو۔ میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں! آپ ہمیشہ کے لیے میرے دل میں ہو۔ میں آپ کو میرا نام پکارنا، مسکرانا، آپ کے گرم گلے اور آپ کی آواز کو کبھی نہیں بھولوں گی، آپ میرے ہیرو ہیں۔ براہ کرم میرے پیارے بابا کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں"۔

اداکارہ منال نےاپنی بیٹی کے ساتھ اپنے والد کی  تصویر شیئر کی۔

ادکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ  ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ" میں آج بہت اداس محسوس کر رہی ہوں جیسے آج ہی آپ گئے ہوں بابا۔مجھے  آپ کو بہت یاد آتی ہے میں آپسے بہت پیار کرتی ہوں میری جان۔ ادکارہ نے مزید کہا کہ دادو کے ساتھ جشن منانے والے میرے ہیرو کو 49 ویں سالگرہ مبارک ہو"۔

مزید :

تفریح -