اچھی کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کوویاگرا کھلا دیا گیا

اچھی کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کوویاگرا کھلا دیا گیا
اچھی کارکردگی کیلئے کھلاڑیوں کوویاگرا کھلا دیا گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 93سالہ مصری نژاد برطانوی کاروباری شخص محمد الفید، جو ایک وقت میں برطانیہ کے فلہیم فٹ بال کلب کے مالک رہے ہیں، کے متعلق اپنے کلب کے کھلاڑیوں کو جنسی قوت کی گولی ویاگرا دینے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ انکشاف کرس کولمین نے کیا ہے جو فلہیم فٹ بال کلب کے لیے کھیلتے بھی رہے اور بعد ازاں اس کی انتظامیہ کا حصہ بھی رہے۔

کرس کولمین نے بتایا ہے کہ محمد الفید کھلاڑیوں کو ہر میچ سے قبل ویاگرا دیتے تھے تاکہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں اور زیادہ گول سکور کریں۔ 52سالہ کرس نے فور فور ٹو میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیروڈ ز کے سابق مالک محمد الفید کھلاڑیوں کے کھیل کو بہتر بنانے کے کچھ ایسے حربے آزماتے تھے جو دوسروں کے لیے شاید بہت عجیب و غریب ہوں۔ جب میں کھلاڑی تھا، محمد الفید میچ سے قبل ڈریسنگ روم میں آتے اور کھلاڑیوںکو ویاگرا کی گولیاں دیتے ہوئے کہتے کہ میچ میں جیت کو یقینی بنانا تاکہ تم ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکو۔“

واضح رہے کہ محمد الفید کا شمار برطانیہ کے امیر ترین کاروباری افراد میں ہوتا ہے۔ 93سال کی عمر میں ان کے اثاثوں کا اندازہ 1ارب 60کروڑ پاﺅنڈ لگایا جاتا ہے۔وہ دودی الفید کے والد ہیں جو 1997ءمیں فرانس میں لیڈی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

مزید :

کھیل -