جسم فروش خاتون بالی سے اپنے ملک واپس جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک بے ہوش ہو گئیں

 جسم فروش خاتون بالی سے اپنے ملک واپس جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک بے ہوش ہو ...
 جسم فروش خاتون بالی سے اپنے ملک واپس جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک بے ہوش ہو گئیں
سورس: Instagram/samanthaxafterdark

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی جسم فروش خاتون سمانتھا ایکس انڈونیشیاءکے جزیرے بالی سے واپس اپنے ملک جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک بے ہوش ہو گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سمانتھا ایکس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اس واقعے کے متعلق بتایا ہے۔ اس تصویر میں وہ وہیل چیئر میں بیٹھی ہوتی ہیں۔

سمانتھا نے اس ٹویٹ میں لکھا کہ وہ قنطاس ایئرلائنز کی پرواز میں دورن سفر جہاز کی سیٹوں کے درمیانی راستے میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گئیں۔ ٹویٹ میں انہوں نے پرواز کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں قنطاس کے عملے ، خاص طور پر ڈیبی، کی مشکور ہوں جس نے بیمار ہونے پر میرا بہت خیال رکھا۔ “

سمانتھا نے لکھا کہ ”میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ آئندہ کبھی دوران سفر اس طرح بیمار پڑوں لیکن اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ ایئرپورٹ پر کسٹمز اور دیگر مراحل سے فوری طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے گزر جاتے ہیں۔“بعد ازاں ایک ٹویٹ میں سمانتھا کہ اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا نہیں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -