سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر ستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار  دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جبکہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔