پنجاب کی 6 تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کی تجویز ، مراسلہ جاری کردیا گیا

پنجاب کی 6 تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کی تجویز ، مراسلہ جاری کردیا گیا
پنجاب کی 6 تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کی تجویز ، مراسلہ جاری کردیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں چھ نئے اضلاع بنانے کی تجویز سامنے آگئی جس پر عملدرآمد کی صورت  میں صوبے میں اضلاع کی تعداد 36 سے بڑھ کر  42 ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق نئے اضلاع کے قیام کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے متعلقہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ جاری کردیا ہے۔  مراسلے میں  پٹوار سرکلز، تھانوں اور مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات طلب  کی گئی ہیں۔ مجوزہ نئے اضلاع میں وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ، سرگودھا کی تحصیل بھلوال  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اورمظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو بھی  ضلع بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ نئے انتظامی یونٹس بنانے پر پابندی کی وجہ سے کہسار اور تونسہ کو ضلع کا درجہ نہیں دیا جا سکا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -سرگودھا -فیصل آباد -لاہور -مظفرگڑھ -وہاڑی -