ٹاؤن ہال لوٹن میں استحکام پاکستان کانفرنس، مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پراپیگنڈے کو مسترد کردیا

ٹاؤن ہال لوٹن میں استحکام پاکستان کانفرنس، مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف ...
ٹاؤن ہال لوٹن میں استحکام پاکستان کانفرنس، مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پراپیگنڈے کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ٹاؤن ہال لوٹن میں استحکامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں قائم مقام ہائی کمشنر حسن علی ضیغم، سیکریٹری جنرل  جماعت اہلِ سنت یوکے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، لارڈ قربان حسین، لوٹن کے سابق میئرز محمود حسین، چوہدری مسعود اختر، محمد ریاض بٹ،    کونسل کے ڈپٹی لیڈر محمد اسلم خان، بیڈ فورڈ شائر پولیس کے چیف کانسٹیبل گیری فورستھ ،رکنِ پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین،  چیئرمین او پی ڈبلیو سی  نعیم نقشبندی،  ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمد خان ، چیف کمشنر بیڈ فورڈ شائر فیسٹس اکین بوائے،  کمشنر بیڈ فورڈ شائر ملک محمد رفیق نے خیالات کا اظہار کیا۔

 اس کے علاوہ   کونسلر زسمیرا خورشید،  جویریہ اعجاز، راجہ مشتاق خان،  خدیجہ ملک، امجد علی، راجہ وحید اکبر، یوکے اسلامک مشن کے علامہ مسعود اختر ہزاروی،محمد اقبال اعوان، مولانا اسحاق،کاروباری شخصیت چوہدری اشتیاق، پروفیسر ممتاز بٹ، پروفیسر راجہ ظفر خان، کشمیری رہنما حاجی صوفی محمد قربان، سماجی رہنما قاضی اشتیاق اور سید حسین سرور شہید سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔

  تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔  مقررین نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی اور استحکام کی دعا کے ساتھ ہوا۔