ایک ہی دن میں 64 بجلی چور پکڑے گئے

ایک ہی دن میں 64 بجلی چور پکڑے گئے
ایک ہی دن میں 64 بجلی چور پکڑے گئے

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان الیکٹرک پاور  کمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک ہی دن میں  64 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ملزمان کی جانب سے 78 ہزار  یونٹ بجلی چوری کی گئی تھی جس پر انہیں  13 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کے مطابق ملتان سرکل میں ایک بجلی چور کو 17ہزار520 روپے ، ڈی جی خان سرکل میں 16 بجلی چوروں کو  دو لاکھ25ہزار281 روپے ، وہاڑی سرکل میں نو  بجلی چوروں کو دو لاکھ77ہزار850 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

بہاولپور سرکل میں دو  بجلی چوروں کو ایک لاکھ70ہزار روپے ، ساہیوال سرکل میں11 بجلی چوروں کو  دو لاکھ28ہزار43 روپے ، رحیم یار خان سرکل میں 13 صارفین کو  دو لاکھ43ہزر روپے ، مظفرگڑھ سرکل میں 8 صارفین کو ایک لاکھ  چھ ہزار روپے  جب کہ بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو 46ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -