عرب ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس کے 98 کیپسول برآمد

عرب ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس کے 98 کیپسول برآمد
عرب ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے آئس کے 98 کیپسول برآمد

  

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف)  نے پشاور میں دو کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق  پشاور میں جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے  ٹرک سے 130 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، برآمد شدہ منشیات میں 88 کلو 800 گرام چرس اور 43 کلو افیون شامل ہے، منشیات ٹرک کی چھت پر چھپائی گئی تھیں۔ کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف نے دوسری کارروائی باچا خان انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پر  کی جہاں مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے،  ملزم بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -