پرویز الہٰی نے مجھے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ کی آفر کی، منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا دعویٰ

پرویز الہٰی نے مجھے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ کی آفر کی، منحرف رکن ...
پرویز الہٰی نے مجھے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے 10 کروڑ کی آفر کی، منحرف رکن نعمان لنگڑیال کا دعویٰ
سورس: File

  

چیچہ وطنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف دھڑے ترین گروپ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک نعمان لنگڑیال نے دعویٰ کیا ہے  کہ انہیں چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی میں واپس جانے کیلئے 10 کروڑ روپے کی آفر کی تھی۔ خیال رہےکہ نعمان لنگڑیال ڈی سیٹ ہونے والے منحرف ارکان میں شامل ہیں، وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر زراعت تھے، اب وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ضمنی الیکشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ ہم نے ضمیرکا سودا کیا لیکن میں نے چوہدری  پرویز  الہٰی کی پارٹی میں واپسی کے لیے 10 کروڑ روپے کی آفر ٹھکرائی۔ انہوں نے کہا کہ   وہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے اور رقم کی پیشکش ٹھکرادی، 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ساہیوال -