بنوں : شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ، ایک شخص جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 11 زخمی
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے دستی بموں سے شہری کے گھر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ شہری ضیاءالرحمن کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔