پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔
بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا۔پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دے گی، ن لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی پر معاہدہ ہوا تھا۔ پی پی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ادوار منعقد ہوئے، وزیراعظم سمیت وزرا مذاکرات میں شریک ہوئے۔نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات میں مطالبات سے آگاہ کیا، چاروں صوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، بدقسمتی سے پی ایس ڈی پی پر حکومت نے مشاورت نہیں کی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی ارکان کے پی پی کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پارٹی ارکان سے بجٹ پر ووٹ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا۔

مزید :

سیاست -قومی -