پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ،8افراد جاں بحق 

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ،8افراد جاں بحق 
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ،8افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پرمخالفین نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد قتل جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق بڈھ بیر سپین جماعت کے قریب جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، جائیداد کے تنازع پر پہلے بھی دونوں پارٹیز آپس میں لڑ چکی ہیں اور علاقے میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا چکی ہیں۔