کنری پولیس کے چھاپے، خاتون منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار،1 ملزم سے 500 گٹکا پڑیاں برآمد 

کنری پولیس کے چھاپے، خاتون منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار،1 ملزم سے 500 گٹکا ...
کنری پولیس کے چھاپے، خاتون منشیات فروش سمیت 5 ملزمان گرفتار،1 ملزم سے 500 گٹکا پڑیاں برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)منشیات فروشوں اور گٹکا پیڈلر کے خلاف متعدد چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران خاتون منشیات فروش سمیت 5ملزمان گرفتارکرلئے گئے جبکہ500 گٹکا پڑیاں اور900 گرام چرس برآمدہوئی ۔تفصیلات کے مطابق کنری پولیس نے متعدد چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچ پاڑہ کنری کی رہائشی خاتون منشیات فروش منی بلوچ کو 345 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا،نیز محبت مکرانی، مصور مکرانی، حاکم بخش اور کنری کے رہائشی گٹکا سپلائر خدا بخش ناریجو کو بھی الگ الگ چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 900 گرام چرس اور 500 گٹکا پڑیاں برآمد ہوئیں ،تمام ملزمان کیخلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔