مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے کنول شوزب سے متعلق دستاویزات لینے سے انکار کردیا

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے کنول شوزب سے متعلق دستاویزات ...
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے کنول شوزب سے متعلق دستاویزات لینے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کنول شوزب سے متعلق دستاویزات لینے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر کے دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو دستاویزات جمع کروانے سے روک دیا، وکیل سلمان اکرم راجانے کہا کہ میں کنول شوزب سے متعلق چند دستاویزات جمع کروانا چاہتاہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں لیں گے دستاویزات، ہم کیسز نہیں بناتے۔