گلگت بلتستان کا ایک کھرب 40 ارب سے زائد کا بجٹ پیش: ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

گلگت بلتستان کا ایک کھرب 40 ارب سے زائد کا بجٹ پیش: ملازمین کی تنخواہوں میں 25 ...
گلگت بلتستان کا ایک کھرب 40 ارب سے زائد کا بجٹ پیش: ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن )گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اسماعیل نے ایک کھرب 40 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔
اسمبلی اجلاس میں محمد اسماعیل نے بتایا کہ بجٹ میں گریڈ 1 تا 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ گندم پر سبسڈی کی مد میں 19 ارب 7 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کے لئے 86ارب 60 کروڑ رکھے گئے ہیں جس میں 68 ارب روپے وفاق کی طرف سے دیے جائیں گے۔بجٹ میں قدرتی آفات سے بچاو¿ کے لئے 13کروڑ 30لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی بھی کی گئی، ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑنے کے بعد ایوان سے واک آو¿ٹ کیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس اب بدھ 26 جون دوپہر 12 بجے ہوگا۔