وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت 4گھنٹے طویل کابینہ اجلاس،بڑی منظوریاں دیدی گئیں

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت 4گھنٹے طویل کابینہ اجلاس،بڑی منظوریاں دیدی ...
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت 4گھنٹے طویل کابینہ اجلاس،بڑی منظوریاں دیدی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10واں اجلاس ہوا،چار گھنٹے طویل اجلاس میں 56 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی جو 14 اگست کو لانچ کیا جائے گا۔دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی عارضی بنیادوں پر فوری تقرری کی منظوری،ڈاکٹرز کے لئے الاؤنس بڑھانے کی بھی منظوری  دیدی گئی۔
پنجاب کابینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری دیدی،بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور بعض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ڈاکٹرز کے الاؤنس میں اضافے کی  بھی منظوری۔ڈاکٹرز کو نائٹ ڈیوٹی پر 7ہزار، ساڑھے 7ہزار اور 8ہزار تک نائٹ الاؤنس ملے گا۔ دور دراز علاقو ں میں تعینات ڈاکٹرز کے لئے روزانہ ایک ہزار روپے پٹرول الاؤنس دینے پر اتفاق ہوگیا۔
کابینہ اجلاس میں ٹی بی ہسپتال سرگودھا، جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور اور مزنگ ہسپتال لاہور کا انتظام منتقل کرنے کی ہدایت  کی گئی،داتا دربار آئی ہسپتال لاہورکا انتظام دوبارہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سپرد  کردیا گیا۔
کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی منظوری بھی دیدی،8 ممالک کے اوورسیز پاکستانیوں کوجائیداد کی منتقلی اور دیگر ریونیو سروسز کے لئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری،چنگ چی او ررکشے کو بتدریج متبادل ماحول دوست ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے پر اتفاق ہوا،سموگ کے خاتمے کے لئے موٹرسائیکل کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول پر بھی اتفاق کیاگیا۔
 یتیم طلبہ کو الیکٹرک بائیک دینے کے لئے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند ماہ میں ہندو میرج ایکٹ بھی منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا-
کابینہ اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کے سرکاری گھرکی الاٹمنٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،وزیراعلیٰ اور کابینہ نے الاٹمنٹ میں توسیع کے اختیارات سرنڈر کردیے۔
 پہلی مرتبہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز،سی ای او، ڈی ای او او رڈی ڈی ای او کی تعیناتی کے شفاف طریقہ کار کی منظوری  دیدی گئی،پنجاب میں تمام محکموں کے لائبریرین (BS-16) کو ماسٹر ڈگری حاصل کرنے پر (BS-17) دینے کی منظوری دیدی گئی۔
 جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ میں ریلوے کراسنگز کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری  بھی دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں مون سون کے دوران اوسط سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں اقدامات کا جائزہ  لیاگیا،گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایگزوٹک ایمبریو کی درآمد اور ایمبریو کی مقامی پیداوار کوبریڈنگ سروسز میں شامل کرنے کی منظوری  دیدی گئی۔
پنجاب اینیمل ہیلتھ (آئیڈنٹی فیکیشن اینڈ ٹریس ایبلٹی) ریگولیشنز 2024کی منظوری ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کیلئے وائس چانسلرز سرچ کمیٹی کی منظوری،  یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور میں مزید ڈسپلن متعارف کرانے پر اتفاق  کیا گیا۔
بہاولپور کے صادق گڑھ محل کو ''محفوظ قدیم عمارت'' قرار دینے کی منظوری،ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5ترامیم کی منظوری ،سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کے لئے بات چیت بھی کی جاسکے گی، پنجاب ڈرگزرولز 2007 میں ترامیم کی بھی منظوری۔
کابینہ نے  پیڈمک او رفیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور دیگر کی نمائندگی کی منظوری  دی،اربن یونٹ، فیڈمک، پیڈمک، ٹیوٹا کے آڈٹ پر اتفاق  ہوگیا۔

 کابینہ نے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے  گارمنٹ سٹی کے قیام کی منظوری  دیدی،گارمنٹ سٹی پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔
 موبائل ایپ ٹیکسی سروسز کمپنیوں اور نجی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری 
ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کمپنی کی ریگولیشن، مسافر کی سیفٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے کنٹریکٹ کی مدت میں اضافے کی منظوری ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سروس کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری  دیدی گئی۔ صاف پانی اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی ذمہ داری ایک ہی اتھارٹی دیکھے گی۔ 

کابینہ نے  معیاری تعلیم کی فراہمی اور پبلک سکولوں کو جدید بنانے کے لئے پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  کا کہنا تھا کہ راجن پور، لیہ اور بھکر میں بچوں کیلئے میل پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ 
کابینہ نے نویں سے 12ویں جماعت کے لیے پاکستان کے قومی نصاب 2023 (فیز-III) اور پہلی سے 12ویں جماعت کے لئے دینی تعلیم کے جدید/نظرثانی شدہ نصاب کو اپنانے کی منظوری دیدی،ڈسٹرکٹ شوگر کین (ڈویلپمنٹ)سیس کمیٹیوں 2022-23 کی تشکیل کی منظوری ، پاسکو کو درآمد شدہ گندم کی واجب الادا رقم کی ایڈجسٹمنٹ ادائیگی کی بھی منظوری  دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی نہیں عوامی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہوں ،تمام وزراء اپنے محکموں میں طلباء کی انٹرن شپ پروگرام تیار کریں،چیف منسٹر انٹرنشپ پروگرام کو تمام ڈپارٹمنٹس سے لنک کریں،جب آپ عوامی اور ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتا ہے۔

کابینہ نے  قائد اعظم پولیس میڈلز اور صدر پولیس میڈلز کے لیے 39 افسران کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دیدی۔