پشاور میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل، تاجر برادری کا تین روزہ سوگ کا اعلان

پشاور میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل، تاجر برادری کا تین روزہ سوگ کا اعلان
پشاور میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل، تاجر برادری کا تین روزہ سوگ کا اعلان
کیپشن: Peshawar Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجارتی علاقے اشرف روڈ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مقامی تاجر ہلاک ہو گیا، ملزمان مقتول تاجر سے لا کھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف روڈ پرنامعلوم ڈاکوﺅں نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے تاجر کو ہلاک کر دیا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مقامی تاجروں نے واقعے کے خلاف مقتول کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاجری برادری نے قتل کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود حکومت تحفظ کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔

مزید :

پشاور -