یاداشت میں بہتری کااس سے آسان طریقہ کو ئی نہیں ہو سکتا
لندن (نیوز ڈیسک) ایک جدید تحقیق کے مطابق صرف 45 منٹ کی نیند آپ کی یادداشت میں بہتری کا سبب بن سکتی ہے۔جریدے ’نیورو بائیولوجی آف لرننگ اینڈ میموری‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے دوران شرکاءقریباً 210 الفاظ یاد کرنے کیلئے دئیے گئے۔ اس کے بعد چند شرکاءکو دیکھنے کیلئے ایک ’ڈی وی ڈی‘ دی گئی جبکہ دیگر سے سونے کیلئے کہاگیا۔پھر جب ان الفاظ پر ان کا امتحان لیا گیا کہ جن افراد کو سونے کا موقع دیا گیا تھا، انہیں واضح طور پر کئی زیادہ الفاظ یاد تھے۔
اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی بھارتی کوشش الٹی پڑ گئی،دنیا بھر میں حکومت کا تماشا بن گیا
تحقیق کرنے والی جرمن یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ ایسا اس وجہ سے ممکن ہے کیونکہ نیند کے دوران دماغ میں ایسی تبدیلیاں ہوتی ہیں کہ حاصل ہونے والی نئی معلومات لمبے عرصے تک یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 45 منٹ کی نیند معلومات کو یاد کرنے کی صلاحیت میں 5 گنا تک اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔