ایشاء کا سب سے بڑا بازار

ایشاء کا سب سے بڑا بازار
ایشاء کا سب سے بڑا بازار

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبہ ’لیاﺅننگ‘ میں واقع سڑک شام ڈھلتے ہی روشنیوں سے سج جاتی ہے۔ ’شنیانگ‘ شہر میں واقع رات کا یہ بازار ایشیاءمیں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بازار ہے اور اس کی کل طوالت قریباً 1.2 میل ہے۔ ایک میل سے زائد کا فاصلہ ایک کے بعد دوسرے سٹال سے پُر ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس مارکیٹ میں ہر شخص کے لئے کچھ نہ کچھ میسر ہے۔

مزید پڑھیں:عرب دنیا کا وہ ملک جہاں صرف 15فیصد مقامی شہری رہتے ہیں

ساتھ ہی یہاں سٹالز پر طرح طرح کی کھانے پینے کی اشیاءبھی بیچی جاتی ہیں جن میں سے کئی تو ہم شاید کبھی کھانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہاں سال بھر رونق برقرار رہتی ہے اور مقامی افراد اور سیاح دونوں میں یہ مقام سیر و تفریح کے حوالے سے بے حد مقبولیت رکھتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس