'بڑی توند 'والوں کو سائنسدانوں نے بے گنا ہ قرار دے دیا،پیٹ کی چربی کی سب سے بڑی وجہ بتا دی
بوسٹن (نیوز ڈیسک) موٹے لوگوں پر اکثر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ آرام پرست ہوتے ہیں یا ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ متعدد موٹے لوگوں کو بے قصور قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ایک خاص قسم کا جین ان کے پیٹ کے گرد چربی جمع کرنے کا سبب ہے۔
مزید پڑھیں:جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے کیلئے مفید مشروبات بنانے کے آسان طریقے
سائنسدانوں نے Plexin D1 نامی جین دریافت کیا ہے اور جن لوگوں میں یہ جین پایا جاتا ہے ان میں قدرتی طور پر جسم کے بالائی حصے میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس جن لوگوں میں یہ جین نہیں پایا جاتا ان میں کمر سے نچلے حصے میں چربی جمع ہونے کا رجہان زیادہ پایا جاتا ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بڑی توند کی وجہ اکثر Plexin D1 جین ہی ہوتا ہے جو کہ پیٹ کے گرد چربی جمع کرنے کے علاوہ بالواسطہ طور پر بلڈپریشر، کولیسٹرول، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز“ میں شائع کی گئی ہے۔