اگر آپ کو بھی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو ناشتے میں یہ غذاء ضرور استعمال کریں

اگر آپ کو بھی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو ناشتے میں یہ غذاء ضرور ...
اگر آپ کو بھی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو ناشتے میں یہ غذاء ضرور استعمال کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) انسان صحت مند اور طویل زندگی کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لئے بہت کچھ کرنے کی بجائے صرف ثابت گندم کا دلیہ کھانا بھی کافی ہے۔

مزیدپڑھیں:کھانے کے علاوہ زیتون کے تیل کے 7 حیرت انگیز فوائد
ہارورڈ پبلک سکول آف ہیلتھ کے سائنسدانوں نے 367442 افراد پر 14 سال تک تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ صبح کا آغاز ثابت گندم یا جو کے دلیے سے کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح 15 فیصد کم، سانس کی بیماریوں کی شرح 11فیصد کم، ذیا بیطس کی شرح 48فیصد کم پائی جاتی ہے، جبکہ دیگر درجنوں بیماریوں کی شرح بھی انتہائی کم پائی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ثابت اناج میں فائبر، چھلکا اور اینڈو سپور سمیت متعد ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ پسے ہوئے آٹے یا دیگر خوراک میں نہیں پائے جاتے۔ ان میں معدنیات اور آکسیڈنٹ اجزاءبھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔
 سائنسی جریدے "BMC Medicine" میں شائع کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً 34 گرام ثابت اناج کا استعمال انسان کو صحت اور طویل زندگی جیسی نعمت عطا کرسکتا ہے، اور خصوصاً عمر بڑھنے کے ساتھ بیماریوں سے تحفظ بھی ملتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -