ماں کا خوفناک اقدام،ایک سالہ بچے کو 'ہتھیار'بنا لیا

ماں کا خوفناک اقدام،ایک سالہ بچے کو 'ہتھیار'بنا لیا
ماں کا خوفناک اقدام،ایک سالہ بچے کو 'ہتھیار'بنا لیا

  

سڈنی(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے شہر ایلس سپرنگ میں ایک ماں نے لڑائی کے دوران اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو بطور ہتھیار استعمال کیا جس کی وجہ سے معصوم بچہ شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی آسٹریلیا کے شہر ایلس سپرنگ میں ایک خاتون سڑک پر ہونے والی لڑائی کے دوران اس قدر غصے میں آگئی کہ اس نے اپنا ڈیڑھ سالہ بچہ ٹخنوں سے اٹھایا اور اسے بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے لڑائی کرنے والے مرد پر استعمال کیا جس سے بچہ کافی زخمی بھی ہوگیا۔

ہینڈز فری پر موسیقی سننے کا شوق جان لے گیا

پولیس واقعہ کی اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس نے اس واقعہ کو انتہائی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا شاخسانہ کہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس