سیالکوٹ تا راولپنڈی ریل کار کی بحالی کا مطالبہ

سیالکوٹ تا راولپنڈی ریل کار کی بحالی کا مطالبہ

مکرمی! آپ کے موقر جریدے کی وساطت سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ہمدردانہ التماس ہے کہ وسیع تر عوامی مفاد کی خاطر نارووال سے راولپنڈی براستہ سیالکوٹ ریل کار غربی 67ا پ /68 ڈاؤن بلا تاخیر بحال کرکے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جائے۔ یہ نفع بخش ٹرین تھی جس کے ذریعے سیالکوٹ کے عوام بآسانی وفاقی دارالحکومت آ جا سکتے تھے اور خصوصی طور پر فیملیز کے لئے یہ ٹرین آرام دہ تھی۔ پہلے تو وفاقی وزیر نے اس بنا پر یہ ٹرین بحال کرنے سے معذوری کا اظہار یکا تھا کہ انجن دستیاب نہیں اب جبکہ چین سے نئے انجن پاکستان آ چکے ہیں تو پھر اس ٹرین کی بحالی میں کیا رکاوٹ ہے؟ سیالکوٹ شہر سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع، پانی و بجلی بھی اس کارخیر میں شامل ہو کر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو متذکرہ ٹرین کی فی الفور بحالی کے لئے آمادہ کریں۔

(ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ، سیالکوٹ)

مزید : اداریہ