سلامتی کونسل کا یمن کے صدر عبدر بو منصور ہادی کی بھرپور حمایت کا اعلان
نیو یارک: (آن لائن ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے صدر عبدر بو منصور ہادی اور ملک کے اتحاد کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ نیو یارک میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران سلامتی کونسل نے باغیوں کے حکومت مخالف اقدامات کی مذمت کی اور عبدربو منصورہادی کو ملک کا قانونی صدر قرار دیا۔ کونسل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ملک کی یگانگت، خودمختاری اور اس کے صدر کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچے۔