روس،دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 3ہزار سے زائد افراد کے کھاتے منجمد
ماسکو (اے پی پی) روس کے شعبہ مالیات نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ساڑھے تین ہزار افراد کے کھاتے منجمد کردیئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کو مالی امداددینے والے افراد کے خلاف62 مقدمات بھی دائر کئے گئے ہیں۔ روس کے شعبہ مالیات سے متعلق قومی نگران ادارے کے سربراہ پوری چیانچن کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مالی امداد کی فراہمی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں مشتبہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے کھاتے منجمد کیا جانا شامل ہے اور ایسے افراد کی بیخ کنی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔