او آئی سی مسلم امہ میں اعتماد قائم کرانیکا مشن جاری رکھے، سعودی فرمانروا

او آئی سی مسلم امہ میں اعتماد قائم کرانیکا مشن جاری رکھے، سعودی فرمانروا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) او آئی سی مسلم امہ میں اعتماد قائم کرانیکا مشن جاری رکھے، تفرقہ و انتشار اور انتہا پسندی کی مخالفت کی مہم برقرار رکھیں جبکہ مسلم ملکوں کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کے مناسب حل پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایادمدنی اور تنظیم کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی کی قیادت میں او آئی سی کے وفد بنے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے انکے پیلس میں ملاقات کی اور انہیں امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے او آئی سی کی ماعی جمیلہ پیش کیں۔ اس موقع پر ولی عہد و نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، ولی العہد دوم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بھی موجود تھے جبکہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے ساتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سیاسی امور عبداللہ عالم اور دوسرے عہدیدار تھے۔

مزید :

عالمی منظر -