اسرائیلی وزیراعظم نے عرب شہروں سے معذرت کر لی

اسرائیلی وزیراعظم نے عرب شہروں سے معذرت کر لی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے انتخابات کے دوران انھوں نے اسرائیل کے عرب ووٹروں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ گروہ در گروہ ووٹ ڈال رہے ہیں ٗمطلب اسرائیل کے عرب ووٹروں کو خفا کرنا نہیں تھا۔الیکشن کے روز فیس بک پر ایک پیغام میں بن یامین نتن یاہونے اپنے حمایتیوں کو خبردار کیا تھا کہ دائیں بازو کا دور اقتدار خطرے میں نظر آتا ہے کیونکہ بائیں بازو کی تنظیمیں بسیں بھر بھر کے عرب ووٹروں کو لا رہی ہیں تاہم عرب جماعتوں کے اکثریتی مشترکہ اتحاد نے اسرائیلی وزیر اعظم کی معذرت مسترد کر دی ہے۔اپنے جملے پر معافی مانگتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کچھ دن پہلے میں نے جو باتیں کیں اس سے کچھ اسرائیلی شہریوں کو تکلیف پہنچی ہے تاہم اپنے دور میں بطور وزیرِاعظم میں نے جو کچھ کیا جس میں اقلیتی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری شامل ہے، صاف ظاہر کرتا ہے کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اسرائیلی ریاست کے باہر سے کسی کو ہمارے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید : عالمی منظر