تیونس میں میوزیم پر دہشتگرد حملے کے بعد 6 اعلیٰ پولیس اہلکار برطرف

تیونس میں میوزیم پر دہشتگرد حملے کے بعد 6 اعلیٰ پولیس اہلکار برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تیونسیا(آئی این پی) تیونس کے وزیر اعظم حبیب الصید نے نیشنل باردو میوزیم پر ہوئے حملے کے بعد 6 اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان میں سیاحوں کی سیکورٹی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ برطرف کیے گئے دیگر اہلکاروں میں تیونس ضلع کے پولیس سربراہ، ٹریفک پولیس کمانڈر اور باردو میوزیم کے سیکورٹی چیف بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز الصید نے باردو میوزیم کا دورہ کرنے کے بعد وہاں سیکورٹی کے نظام میں متعدد کوتاہیوں کا نوٹس بھی لیا۔ یاد رہے کہ اس میوزیم پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں بیس غیر ملکی سیاح مارے گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -