روسی صدر نے 2 اعلیٰ حکومتی اہلکارو ں کو برطرف کر دیا

روسی صدر نے 2 اعلیٰ حکومتی اہلکارو ں کو برطرف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی حکومت کے2 سینیئر اہلکاروں کو برطرف کر دیا ، دونوں افراد کی برطرفی پوٹن حکومت کے کڑے ناقد بورِس نیمسوف کے قتل کے قریب ایک ماہ ماہ بعد کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ 61 برس کے اولیگ موروزوف صدر کی داخلہ پالیسی کے شعبے کے سربراہ تھے اور وہ خاندانی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے کو چھوڑ رہے ہیں۔ دوسرے فارغ ہونے والے سرگئی بولخووتین غیر ملکی تعاون کے تکنیکی معاملات کے نگران تھے۔
اْن کا عہدہ چھوڑنے کی کوئی وجہ صدر کے ترجمان نے نہیں بتائی۔ موروزوف کی جگہ روسی صدر نے تتیانا وورونوفا کو مقرر کیا ہے جبکہ بولخووتین کی جگہ کسی کی فی الحال تعیناتی نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -