غیرملکی کارکنوں کیلئے انڈونیشی زبان میں امتحان کو پاس کرنے کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ ختم

غیرملکی کارکنوں کیلئے انڈونیشی زبان میں امتحان کو پاس کرنے کو لازمی قرار ...

 جکارتہ (اے پی پی) سرمایہ کاروں کی طرف سے احتجاج کے بعد انڈونیشیا کی حکومت نے غیرملکی کارکنوں کیلئے انڈونیشی زبان میں امتحان کو پاس کرنے کو لازمی قرار دینے کے منصوبے کو واپس لے لیا۔ انڈونیشیا کے وزیر محنت محمد حنیف دھاکیری نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ حکومت غیرملکی ورکروں کیلئے انڈونیشی زبان کا ٹیسٹ پاس کرنے کو لازمی قرار دینے پر غور کررہی ہے۔ تاہم ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مذکورہ اقدام کے خلاف احتجاج کے بعد منگل کو فیصلے کو لاگو کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں اس وقت ورک پرمٹ( کام کا اجازت نامہ) لینے کیلئے مقامی زبان سے آشنا ہونا ضروری نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر