جیت ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے ملی،میکولم،شکست پر دکھ ہوا، ڈی ویلیئرز

جیت ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے ملی،میکولم،شکست پر دکھ ہوا، ڈی ویلیئرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر) کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان میکولم نے کہا ہے کہ جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اپنی قوم کی دعاؤں کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے اور اب ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنا ہمارا ہدف ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا اور میچ کے دوران پریشر نہ لینے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں سے امید ہے کہ فائنل میں بھی ایسے ہی نڈر ہوکر مقابلہ کریں گے دوسری طرف جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈی ویلیرز نے کہا کہ کیوی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی مبارکباد دیتا ہوں ہماری ٹیم نے کیچ چھوڑے لیکن اس کے باوجود ہم نے بھی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے لیکن ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔