نیوزی لینڈ میں جیت کا جشن،جنوبی افریقہ میں سوگ منایا گیا
آکلینڈ،جوہانسبرگ( سپورٹس رپورٹر، نیٹ نیوز)سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹیم کی جیت کا شاندار جشن منایا گیا جیت کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد باہر نکل آئی اور خوب جشن مناتی نظر آئی کیوی ٹیم نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے اور اس کامیابی پر شائقین کی خوشی قابل دید تھی شائقین اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے سٹیڈیم میں بھی شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد نے اپنی ٹیم کی جیت پر جشن منایا دوسری طرف جنوبی افریقہ کی ٹیم کو جیسے ہی شکست ہوئی اس کے ملک میں سوگ کا سماں ہوگیا او ر شائقین روتے نظر آئے لیکن اس کے باوجود انہو ں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کی شکست پر بھرپور افسردہ نظر آئے کیونکہ ان کی اپنی ٹیم کی فائنل تک رسائی کی امید پوری نہ ہوسکی ایک مرحلہ میں جنوبی افریقہ کے شائقین کرکٹ کو ایسا لگ رہا تھا کہ انکی ٹیم جیت جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے ٹیم کی جیت کی تیاریاں بھی کرلی تھیں۔